برطانیہ کی فوج لڑنے کیلئے تیار نہیں، برطانوی سیکٹری دفاع
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ کی فوج کسی بڑے تنازع میں لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے اور اگر اب جنگ چھڑ جاتی ہے تو وہ وہ دشمن کی فوج کو روک نہیں سکے گی۔ ہیلی نے پولیٹیکو کے پاور پلے پوڈ کاسٹ پر کہا کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دور حکومت میں برطانوی فوج، بحریہ اور فضائیہ کو کمزور کر دیا گیا ہے اور ان کو کم فنڈز فراہم کیے گئے ہیں. انہوں نے مزید کہا جب جولائی میں برطانیہ کی لیبر پارٹی برسراقتدار آئی ہمیں توقع تھی کہ حالات خراب ہوں گے، لیکن مالیاتی حالت، افواج کی حالت، ہماری سوچ سے کہیں زیادہ خراب تھی.
سیکرٹری دفاع نے زور دیا کہ برطانیہ بہت سی دوسری اقوام کے ساتھ مل کر، بنیادی طور پر بہت ہنر مند اور فوجی آپریشن کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے مگر اصل میں جو ہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ ہے لڑائی، ہم دشمن کی فوج سے نہیں لڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک برطانیہ کی فوج لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم دشمن کی فوج کو نہیں روک سکتے.