ہومانٹرنیشنلروسی صدر سے توانائی اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی، صدر...

روسی صدر سے توانائی اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی، صدر وینزویلا

روسی صدر سے توانائی اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی، صدر وینزویلا

ماسکو (صداۓ روس)
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ انہوں نے قازان میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ توانائی اور دفاعی شعبوں سمیت تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صحافی پاول زروبین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہم نے صدر پوتن کے ساتھ توانائی اور دفاعی شعبوں سمیت اپنے تعاون کی جامع ترقی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے وینزویلا اور روس پر جو معاشی پابندیاں لگائی گئی تھیں، وہ ماضی کی دنیا کا ورثہ ہیں جہاں مغربی ممالک تسلط، آزادی کے ساتھ ہیرا پھیری، ترقی پسند تحریک کو روکنے کے لیے ڈالر کے استعمال سے جوڑ توڑ کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے مادورو 22 اکتوبر کو بریکس سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لیے روس کے شہر قازان پہنچے۔ اس دوران انہوں نے 23 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی اور بریکس فارما کے مکمل اجلاس میں بات کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل