جارجیا میں حکمران جماعت پارلیمانی الیکشن جیتنے میں کامیاب
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جارجیا کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات میں حکومتی جماعت جارجیئن ڈریم پارٹی کو فاتح قرار دے دیا ہے، جبکہ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے جارجیائی ڈریم پارٹی کو مغرب کے مقابلے میں روس کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھنے والی جماعت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ نتائج مغربی
ممالک کے لیے ایک دھچکا خیال کیے جا رہے ہیں، جو جارجیا کو یورپی یونین کے تابے لانا چاہتے تھے۔جارجیئن ڈریم پارٹی اپنے سیاسی نظریات کے اعتبار سے ایک جمہوری اور قوم پرست جماعت خیال کی جاتی ہے۔ اس کی بنیاد ارب پتی بِڈزینا ایوانشویلی نے رکھی تھی اور انہوں نے بڑے پیمانے پر روس میں کاروباری ڈیلز کر رکھی ہیں۔ برسلز کا کہنا ہے کہ جارجیا کی رکنیت کی درخواست کو منجمد کر دیا گیا ہے۔