امریکی صدر جو بائیڈن کا یوکرینی فوج کیلئے نیا حکم
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن نے ان الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ نے روسی فوج کے ساتھ مل کر اپنی فوجیں یوکرین بھیجی ہیں، کہا کہ اگر شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں داخل ہوتے ہیں تو یوکرینی فورسز شمالی کوریا کے فوجیوں پر حملہ کریں. یاد رہے پینٹاگون نے اس ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا سے تقریباً 10,000 فوجی روس پہنچ چکے ہیں، کچھ کو مبینہ طور پر روس کے کورسک ریجن میں یوکرائنی فوجیوں کے خلاف ممکنہ تعیناتی کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اگست میں دراندازی کے بعد کیف کی افواج کے کچھ حصے باقی ہیں۔
منگل کو جب میڈیا کے ذریعہ پوچھا گیا کہ کیا کیف کو شمالی کوریا کے فوجیوں کے خلاف جوابی حملہ کرنا چاہئے تو بائیڈن نے جواب دیا: اگر وہ یوکرین میں داخل ہوتے ہیں تو ہاں انھیں شمالی کوریا کے فوجیوں پر حملہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے امریکی پوزیشن کو واضح نہیں کیا کہ کیا یوکرینی فوجیوں کو وہاں رہنا چاہیے یا نہیں جسے واشنگٹن روسی سرزمین کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔