یورپی یونین کا شہریوں کو جوہری تباہی کے لیے تیار رہنے کا حکم
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین نے شہریوں کو جوہری تباہی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے. ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ انھیں مختلف ممکنہ آفات، بشمول جوہری تصادم کے لیے تیار رہنے کے لیے تین دن کا سامان ذخیرہ کرنا شروع کر دینا چاہیے۔فن لینڈ کے سابق صدر ساؤلی نینیسٹو کے ذریعہ شائع کیا گیا، یہ اقدام یورپی یونین کے اس اقدام کا حصہ ہے جس میں قدرتی آفات سے لے کر بڑے فوجی تنازعات تک بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں یورپی یونین کے گھرانوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ بنیادی اشیائے خورد نوش کے سامان کو ذخیرہ کریں جو کہ روایتی ذرائع سے مسلح جارحیت یا سائبر حملوں یا کیمیائی حیاتیاتی ریڈیولاجیکل یا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں ممکنہ قلت کے خوف سے کم از کم 72 گھنٹے تک استعمال کی جا سکیں. یاد رہے برسلز نے اس سال کے شروع میں فن لینڈ کے سابق صدر کو یوکرین کے تنازعے میں اضافے کے بعد خاص طور پر روس کی ہائبرڈ کارروائیوں کے جواب میں یورپی یونین کی سلامتی کی ضروریات کا جائزہ لینے کا کام سونپا تھا۔