ہومانٹرنیشنلپہلی بار چین سے مال بردار ٹرین افغانستان روانہ

پہلی بار چین سے مال بردار ٹرین افغانستان روانہ

پہلی بار چین سے مال بردار ٹرین افغانستان روانہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین میں افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نانٹونگ میں چینی حکومت کے خصوصی نمائندے یوشووایونگ و دیگر چینی حکام کی موجودگی میں افغانستان اور چین کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح کیا، یہ ٹرین برقی آلات، کارگو اور دیگر سامان سے لدے 50کنٹینرز لے کر افغانستان روانہ ہوگئی ہے جو 20دنوں میں نانٹونگ شہر سے ہرات کے حیرتان پورٹ پہنچے گی۔ٹرین کے ذریعے یہ اقتصادی رابطہ چینی حکومت کیساتھ ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرے گا۔ افغانستان کے پاس چین کو برآمد کرنے کیلئے بڑی مقدار میں اشیاء موجود ہیں ۔ یہ کارگو ٹرین افغان مصنوعات چین کو فراہم کرے گی اور چینی صارفین کی بڑھتی مانگ کو پورا کرے گی جس سے مشترکہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔

ٹرین کے افتتاح سے افغان تاجر اپنا سامان چین کی منڈیوں کو ایکسپورٹ کر سکیں گے اور چینی مصنوعات افغانستان کو آسان اور سستے داموں درآمد کر سکیں گے۔ نانٹونگ شہر کے متعلقہ حکام نے بھی امارت اسلامیہ کے سفیر کو یقین دلایا کہ وہ دونوں ممالک کیلئے اقتصادی رابطے کی مثال بننے کے لیے ٹرین کے ذریعے لین دین کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل