ہومتازہ ترینآئی ایم ایف نیٹو کا آلہ کار ہے، روس

آئی ایم ایف نیٹو کا آلہ کار ہے، روس

آئی ایم ایف نیٹو کا آلہ کار ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
آئی ایم ایف تنظیم میں روس کے سبکدوش ہونے والے نمائندے نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ مغربی حکومتوں اور نیٹو کے ہاتھوں میں ایک آلہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ تاہم الیکسی موزین نے کہا کہ ادارہ آئی ایم ایف اب بھی ایک مفید مقصد کی تکمیل کرسکتا ہے، اگر وہ اپنے چارٹر پر قائم رہے اور نیٹو کا آلہ کار نہ بنے۔ خیال رہے 1944 میں قائم کیا گیا ادارہ آئی ایم ایف اس وقت 190 ممالک پر مشتمل ہے، جبکہ آئی ایم ایف اپنے اراکین ممالک کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق یہ بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو آگے بڑھا کر اور تجارت اور اقتصادی ترقی کی توسیع کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

آر آئی اے نووستی سے بات کرتے ہوئے موزین نے الزام لگایا کہ یہ فنڈ نیٹو کے مالیاتی ضمیمہ کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک مضبوط آلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کسی بھی وضاحت کے بغیر کہا کہ اس ادارے کا مقصد نیٹو کے لئے فوجی مقاصد میں تقویت دینا ہے. اس موقع پر روسی سابقہ عہدیدار نےآئی ایم ایف کا بہت سارے رکن ممالک کے ساتھ امتیازی سلوک کا حوالہ دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل