ہومتازہ ترینامریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی پر روس کا ردعمل

امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی پر روس کا ردعمل

امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی پر روس کا ردعمل

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ روس کے لیے اب بھی ایک حریف ریاست ہے۔ لہذٰا یہ وقت ہی بتائے گا کہ یوکرین تنازعہ کے خاتمے کے بارے میں ٹرمپ کی بیان بازی حقیقت میں بدلتی ہے یا نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں جانتے کہ آیا صدر پوتن، ٹرمپ کو مبارک باد کا فون کریں گے یا نہیں کیوں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اس وقت انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کھ روسی صدر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر مبارک باد کے حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا کہ آیا وہ ان کو مبارک دیں گے یا نہیں. پیسکوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس امریکی انتخابات کو امریکہ کے اندرونی معاملہ کے طور پر دیکھتا ہے اور سرکاری نتائج کی تصدیق ہونے اور ٹرمپ کے جنوری میں باضابطہ طور پر اقتدار سنبھالنے تک کسی بھی اہم تبصرے سے اجتناب کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل