ہومتازہ ترینامریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، روس

امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، روس

امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی حکام کے دعوں کے برعکس جس میں کہا جاتا ہے کے روس امریکی انتخابات میں مداخلت کرتا ہے، روس امریکہ سمیت کبھی بھی غیرملکی انتخابات میں مداخلت نہیں کرتا۔ خیال رہے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بار بار روس اور دیگر ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ 2024 کے انتخابات کے نتائج کو مصنوئی ذہانت سے تیار کردہ مواد، سوشل میڈیا میں ہیرا پھیری اور دیگر تکنیکوں سے متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں روس کے سفارت خانے نے بھی امریکی صدارتی انتخابات میں ماسکو کی مداخلت کے الزامات کی تردید کی ہے جب امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں پر بم کی افواہ روس سے شروع کی گئی تھی۔ امریکی کی اندونی سلامتی کے ادارے ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ کئی امریکی ریاستوں میں پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں ممکنہ طور پر روسی ای میل ڈومینز سے جاری کی گئی ہیں ۔ ایف بی آئی کے مطابق ان دھمکیوں کے باعث پولنگ کے متعدد مقامات کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کیا۔ واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکی الزامات ’بے ہودہ اور بے بنیاد‘ ہیں۔

روسی سفارت خانے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے ذریعے رپورٹ کئے گئے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ روسی سازشوں کے بارے میں تمام تر الزامات بدنیتی پر مبنی بہتان ہیں، جو امریکہ کی داخلی سیاسی جدوجہد میں استعمال کرنے کے لئے ایجاد کی گئیں ۔سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی حکام کے ساتھ اپنے رابطوں میں کوئی ثبوت نہیں ملا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل