ہومانٹرنیشنلچین کا پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر...

چین کا پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور

چین کا پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو چینی شہری زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزارت خارجہ نے قونصلر پروٹیکشن ایمرجنسی میکانزم کو فعال کیا اور کراچی میں قونصل خانہ کو ہنگامی کارروائی کی ہدایت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ زخمیوں کے علاج ،کیس کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری اور پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان کی ترجمان دفتر کا خارجہ نے کہا تھا کہ چین کے بارے میں ہماری ریاست اور سیاسی وعسکری قیادت کا موقف واضح ہے کہ چین ہمارا دوست اورخیر خواہ ہے ،اسی صورتحال میں سکیورٹی بارے چینی شہریوں کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ سی پیک اورچین کی دیگر سرمایہ کاری کے عمل کو ہمارا دشمن پاکستان کی معاشی خود مختاری اور خود انحصاری کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں چین کے تعاون سے بننے والے پراجیکٹس پر چینی انجینئر اور دیگر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ، مقصد بڑا واضح ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں کو پاکستان چین دوستی بڑھتے معاشی تعلقات اور اس خطے میں مفادات ہضم نہیں ہورہے اور اس بنیاد پر پاکستان نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے انتہائی اقدامات کررکھے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل