ہومانٹرنیشنلآسٹریلیا کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا...

آسٹریلیا کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے جمعرات کو 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا اثر بچوں کو ’حقیقی نقصان‘ پہنچا رہا ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ٹیک کمپنیوں کو اس عمر کی حد کے نفاذ کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اگر ریگولیٹرز نے کم عمر صارفین کو اس حد کو نظرانداز کرتے ہوئے پایا تو ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جو سوشل میڈیا کی اصلاحات کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں، اور اس کی تجویز کردہ عمر کی حد بچوں کے لیے دنیا کی سخت ترین پابندیوں میں سے ایک ہو گی۔

البانیز نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا، ’یہ والدین کے لیے ہے۔ سوشل میڈیا بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اسے ختم کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہوں۔‘ نئے قوانین کو اس ہفتے ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے کے بعد نومبر کے آخر میں پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ قانون منظور ہونے کے بعد ٹیک پلیٹ فارمز کو ایک سال کی رعایت دی جائے گی تاکہ وہ اس پابندی کو نافذ کرنے کے طریقے وضع کر سکیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل