ہومانٹرنیشنلصدر پوتن نے بات چیت ہوگی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر پوتن نے بات چیت ہوگی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر پوتن نے بات چیت ہوگی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات نہیں کی ہے لیکن وہ اس بات کو مسترد نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم بات کریں گے. نومنتخب صدر نے کہا کہ وہ ولادیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت تقریباً 70 عالمی رہنماؤں سے بات کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اور سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے جلد ہی ایک ساتھ عشائیہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہوئے، ابھی تک سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ کو تقریباً 300 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں، جب کہ ایک امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 ووٹ درکار ہیں۔ ٹرمپ پہلے ہی خود کو 47 ویں امریکی صدر قرار دے چکے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے صدارتی دوڑ میں شکست تسلیم کرلی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 7 نومبر کو والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے مکمل اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع سے ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ روسی رہنما نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہم کسی بھی ایسے سربراہ مملکت کے ساتھ کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا بھروسہ ہو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل