جرمنی ایک بنانا ریببلک ہے ، ماسکو
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد چانسلر اولاف شولز کی حکومت کا خاتمہ اس بات کی علامت ہے کہ جرمنی ایک “بنانا ریببلک” بن چکا ہے۔ خیال رہے بجٹ خسارے اور یوکرین کو مزید فوجی امداد دینے پر اختلافات کے باعث بدھ کو جرمن حکومتی اتحاد ٹوٹ گیا۔ ترجمان نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں لکھا کہ جرمنی میں حکومتی اتحادیوں کی ٹوٹ پھوٹ نے جرمنی کے سیاسی نظام کے بنیادی مسئلے کو بے نقاب کر دیا ہے, جس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ ایک بنانا ریبپلک بن چکا ہے.
زاخارووا کے مطابق برلن سستی قدرتی گیس فراہم کرنے والے روس کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے میں ناکام رہا، جو اس کے شہریوں اور صنعت کے لیے انتہائی اہم تھا۔ چانسلر اولاف شولز کی حکومت بھی قومی معیشت کو رواں دواں نہیں رکھ سکی اور اس نے اپنی صنعتوں کو امریکہ ہجرت کرنے کی اجازت دی، ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ بظاہر واشنگٹن کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔