صدر پوتن لوگوں کو نہیں کھاتے، کریملن
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے قبل از انتخابات کے اس دعوے کا مذاق اڑایا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوپہر کے کھانے میں کھا جائیں گے۔ ہیریس نے ستمبر میں اے بی سی نیوز پر صدارتی مباحثے کے دوران یوکرین کے تنازع کو ختم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے خیالات پر تنقید کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ صرف صدر پوتن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیف کی حمایت ترک کر دیں گے۔ اس موقع پر ہیریس نے طنز کرتے ہوئے ٹرمپ سے کہا روسی رہنما آپ کو دوپہر کے کھانے میں کھائیں گے۔
روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف سے جمعرات کو سوچی میں والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے 21ویں سالانہ اجلاس میں جب ان سے کملا کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ روسی صد رپوتن لوگوں کو نہیں کھاتے.