اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر کو پہلی فون کال

Putin and Trump call

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر کو پہلی فون کال

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کے روز اس معاملے سے واقف کئی لوگوں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین تنازعہ اور اس کے ممکنہ تصفیے پر بات کرنے کے لیے فون کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فون کال جمعرات کو ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے فوراً بعد کی گئی۔ ذرائع میں سے ایک نے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی نو منتخب صدر نے مبینہ طور پر صدر پوتن پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کو مزید نہ بڑھایں اور انہیں یورپ میں امریکی فوج کی نمایاں موجودگی کی یاد دلائی۔

واشنگٹن پوسٹ کو بتایا گیا کہ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ اور صدر پوتن نے یورپی براعظم میں قیام امن کے بارے میں بات کی، جس میں منتخب صدر نے یوکرین کی جنگ کے جلد حل کے بارے میں مزید بات کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی کہ ٹرمپ کے ریمارکس پر کیا ردعمل آیا؟ واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیف کو کال سے پہلے مطلع کر دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، لیکن یوکرین کی وزارت خارجہ نے رپورٹ کے اس حصے کی تردید کی۔

دوسری جانب ابھی تک ماسکو نے ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ہونے والی مبینہ فون کال پر کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا ہے۔ جمعرات کو نومنتخب صدر نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ اپنی انتخابی کامیابی کے بعد شاید 70 عالمی رہنماؤں سے بات کر چکے ہیں، لیکن صدر پوتن ان میں شامل نہیں تھے۔

Share it :
Translate »