یوکرین کے روسی دارالحکومت ماسکو پر درجنوں ڈرونز حملے ناکام
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر درجنوں ڈرونز حملے کرنے کی کوشش کی جسے روسی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا، روسی حکام کےمطابق بتیس ڈرونز راستے میں مار گرائے گئے جبکہ چند ماسکو کے مضافاتی علاقے میں گر گئے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ماسکو کے دو ایئرپورٹس کی پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل رہیں۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کیف کے مغربی شراکت داروں سے ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں مدد کے لیے سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات روس نے یوکرین کے خلاف ریکارڈ 145 شاہد اور دیگر ڈرونز کاحملہ کیا۔ اس سے قبل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بڑے یوکرینی ڈرون حملے نے ماسکو اور اس کے مضافات میں ہلچل مچا دی۔ روسی حکام کے مطابق اس حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ روس کے کچھ مصروف ترین ہوائی اڈوں پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کل 70 ڈرونز کو راتوں رات روسی علاقوں میں مار گرایا گیا، جن میں سے 34 ماسکو کے مضافات میں تباہ کیے گئے۔ دوسری جانب روسی فوج نے یوکرین کے ملٹری ایئرفیلڈ پر حملے کا دعویٰ کردیا۔