روس نے صدر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان فون کال کی تردید کردی
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مبینہ فون کال کے مغربی میڈیا کے دعوے جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور یہ مکمل طور پر غلط خبر ہے. پیسکوف نے زور دیا کہ میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام خبریں جس میں یہ دعوے کئے جا رہے ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں.
واضح رہے انہوں نے ٹیلی فون گفتگو کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ اور رائٹرز کی رپورٹوں جو آج کل شائع ہوئی ہیں کے معلومات کے معیار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات کافی معزز میڈیا اوٹلیٹس بھی جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں. اس سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر پوتن اور صدر ٹرمپ نے یوکرین کی صورتحال اور یورپی براعظم میں امن پر بات چیت کی ہے۔