وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی ہے. عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدر علیوف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے صدر علیوف کے وژن اور عزم کو سراہا۔