اسرائیل پر پابندی کی حمایت کرنے پر روس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اردگان
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ اسے انتہائی اہم سمجھتا ہے کہ روس اور چین نے اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی متعارف کرانے کے اپنے اقدام پر دستخط کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس دونوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہیں۔ وہ حملے روکنے اور اس معاملے کو سفارتی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر بھی بات کرتے ہیں۔
اردگان نے کہا روس اور چین نے ہمارے مشترکہ اقدام پر دستخط کیے ہیں جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ ترک صدر کے مطابق اگر اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی جاری رہی تو اسرائیل مزید جارح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطین اور لبنان میں انسانی صورتحال روز بروز بگڑتی رہے گی، لہٰذا جب تک انسانی امداد آزادانہ طور پر نہیں پہنچائی جاتی، وہاں لوگ ادویات کی کمی، بھوک، پیاس اور بے رحمانہ حملوں کی وجہ سے ہر روز مرتے رہیں گے.