ہومتازہ ترینٹرمپ کے آنے سے امریکہ کا یوکرین سے متعلق بیانیہ تبدیل نہیں...

ٹرمپ کے آنے سے امریکہ کا یوکرین سے متعلق بیانیہ تبدیل نہیں ہوگا، روس

ٹرمپ کے آنے سے امریکہ کا یوکرین سے متعلق بیانیہ تبدیل نہیں ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی سے یوکرین کے تنازع پر واشنگٹن کے موقف میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں یوکرین کے تنازعہ پر امریکی صدارتی انتخابات کے ممکنہ اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے، لاوروف نے بتایا کہ واشنگٹن ہمیشہ نیٹو کی حدود سے متصل علاقوں میں ہونے والی ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گا، چاہے صدر کوئی بھی ہو۔ روسی اعلی سفارت کار کا کہنا تھا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ یورپ کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہیں گے… یوکرینی معاملات اور یورپی معاملات کے بارے میں واشنگٹن کا رویہ اصولی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، اس لحاظ سے کہ واشنگٹن ہمیشہ ان علاقوں میں ہونے والی ہر چیز کو اپنی نظر میں رکھنے کی کوشش کرے گا۔

لاوروف نے کہا کہ یہ بیانیہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے ساتھ ہی یوکرین کے تنازع کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل