ہومانٹرنیشنلایلون مسک کے روس سے تعلقات کی تحقیقات کی جائیں، ڈیموکریٹک سینیٹرز...

ایلون مسک کے روس سے تعلقات کی تحقیقات کی جائیں، ڈیموکریٹک سینیٹرز کا مطالبہ

ایلون مسک کے روس سے تعلقات کی تحقیقات کی جائیں، ڈیموکریٹک سینیٹرز کا مطالبہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے دو اعلیٰ ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک سے میڈیا کے ان دعووں پر تحقیقات کی جانی چاہئے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں کئی سینئر روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جیک ریڈ اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی سینئر رکن جین شاہین نے جمعہ کو امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل رابرٹ سٹورچ کو لکھے گئے خط میں میڈیا کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اکتوبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے عروج پر وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ مسک نے اس سال حال ہی میں صدر ولادیمیر پوتن سمیت کئی اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت کی ہے۔

ایلون مسک اسپیس ایکس کے سی ای او کے طور پر امریکی حکومت کے معاہدوں میں اربوں ڈالر کی نگرانی کرتے ہیں۔ سینیٹرز نے کہا کہ چونکہ ارب پتی اعلیٰ خفیہ سطح کی سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، اور انتہائی حساس سرکاری معاہدوں کا انتظام کرتے ہیں، اس لیے روس کے ساتھ ان کا ممکنہ رابطہ خطرناک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل