روس کے اندر حملوں کا فیصلہ اتحادی ممالک نے کرنا ہے، نیٹو
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فوجی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے برسلز میں وزرائے دفاع کی شکل میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس سے قبل کہا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک انفرادی طور پر فیصلے کرتے ہیں کہ آیا وہ یوکرین کو روس کے اندر حملوں کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں. انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا یہ انفرادی اتحادی پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ جنرل مارک نے کہا میں اس بات کی تفصیل میں نہیں جا رہا کہ انفرادی اتحادیوں کو ہاں یا نہیں یا کیا کرنا چاہئے. نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا میں یہ کہوں گا کہ آئیے اس معاملے میں زیادہ بات چیت نہ کریں اور اپنے مخالفین کو ضرورت سے زیادہ عقلمند نہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اس بات پر بات کریں گے کہ یوکرین کو غالب آنے میں کس طرح مدد کی جائے، جنرل مارک روٹے نے کہا اس کا مطلب ہے کہ زیادہ امداد، زیادہ رقم یوکرین کو فراہم کی جائے جس سے اس کو فتح حاصل ہو.
یاد رہے اس سے قبل 17 نومبر کو نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر حملوں کے لیے اٹکمس میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مغربی نصف کرہ امور برائن نکولس نے اس معلومات کی تصدیق کی۔