ہومتازہ تریننئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن: غیرجوہری ممالک کا حملہ بھی روس پر جوہری حملہ...

نئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن: غیرجوہری ممالک کا حملہ بھی روس پر جوہری حملہ تصور ہوگا

نئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن: غیرجوہری ممالک کا حملہ بھی روس پر جوہری حملہ تصور ہوگا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے باضابطہ طور پر ایک نئے قومی جوہری نظریے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس صورت حال کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ماسکو کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو تعینات کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نیا جوہری نظریہ منظور کرلیا جس کے تحت کسی بھی غیر جوہری ملک کا روس پر حملہ اگر کسی جوہری طاقت کی حمایت سے ہو تو وہ روس پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ نظریہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکا کی جانب سے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روس کے اندر حملے کی اجازت دی ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نظریہ کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ اس دستاویز کی اشاعت کا وقت پہلے سے طے شدہ تھا اور صدر پوتن نے رواں سال کے آغاز میں اس نظریے کو موجودہ صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس نظریہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد یا بلاک کے رکن کی جانب سے روس پر جارحیت پورے اتحاد کی جارحیت تصور کی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل