روس نے برطانوی سفارت کار کو بلک بدر کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی سیکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ ماسکو میں برطانوی سفارت خانے کے ایک ملازم کو سیکیورٹی خطرہ سمجھتے ہوئے ملک بدر کردیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق روسی تفتیش کاروں کو اس برطانوی سفارت کار کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں تضاد پایا گیا.جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارت کار جس پر جاسوس ہونے کا شبہ ہے، کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ برطانوی اہلکار کی شناخت ولکس ایڈورڈ پرائر کے نام سے ہوئی ہے، جو ایف ایس بی کے مطابق سفارت خانے کے پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ میں سیکنڈ سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہے۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اس شخص کو روس نے اگست میں بے دخل کیے گئے چھ مبینہ انٹیلی جنس افسران میں سے ایک کے متبادل کے طور پر ماسکو بھیجا تھا۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت، پرائر نے جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کی، جو کہ روسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ایف ایس بی کو ایسے شواہد بھی ملے کہ یہ برطانوی سفارت کار انٹیلی جنس اور تخریب کاری کی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا جس سے روسی فیڈریشن کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ایف ایس بی نے مزید کہ روسی وزارت خارجہ اور دیگر حکومتی اداروں نے پرائیر کی سفارتی اسناد کو منسوخ کرنے اور اسے دو ہفتوں کے اندر روس چھوڑنے کا حکم دینے کے فیصلے پر غور کیا ہے۔