ہومپاکستانبیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ

بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ

بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا. اس دورے کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا. دونوں ممالک نے باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم، دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا.

بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا جس کی پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئیں وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا. نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل