ہومانٹرنیشنلامریکہ کی حمایت کے بغیر یورپ روس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، سابق...

امریکہ کی حمایت کے بغیر یورپ روس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، سابق جرمن چانسلر

امریکہ کی حمایت کے بغیر یورپ روس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، سابق جرمن چانسلر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ یورپی نیٹو کے رکن ممالک کو ممکنہ روسی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ سابق سیاستدان نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی علاقائی سلامتی کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔ برلن میں ’آزادی: یادیں 1954-2021‘ کے عنوان سے اپنی یادداشتوں کی ایک پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، میرکل نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت نیٹو کے دفاعی اخراجات کے 2 فیصد ہدف کو کافی تیزی سے حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کیا کہ اس وقت کئی دیگر یورپی ممالک میں بھی اسی طرح کے رجحانات دیکھے گئے تھے۔

یاد رہے مرکل جنہوں نے 2005 سے 2021 تک جرمن چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں، 2014 کے مینسک معاہدوں کے ضامنوں میں سے ایک تھیں، جن کا مقصد خطے کو زیادہ خود مختاری دیتے ہوئے دونباس کو یوکرین میں دوبارہ ضم کرنا تھا۔ 2022 میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ معاہدے درحقیقت اپنی فوج کو تیار کرنے کے لیے “یوکرین کو وقت دینے کی کوشش” تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل