ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے، فرانس
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نکولس لرنر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئندہ چند مہینوں میں جوہری ہتھیار حاصل کر سکتا ہے۔ لرنر نے یہ ریمارکس پیرس میں برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو پیرس اور لندن کے لیے سب سے بڑی تشویش قرار دیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس سروس شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں تاکہ آنے والے مہینوں میں جو بلاشبہ ایران میں ممکنہ جوہری پھیلاؤ جیسے خطرات میں سے ایک خطرہ ہے کو روک سکے.
ان خدشات کی بازگشت کرتے ہوئے، نکولس لرنر ے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری عزائم ہم سب کے لیے بدستور خطرہ ہیں۔ خیال رہے فرانس یورینیم کی افزودگی پر ایران کے کام کو مغرب طویل عرصے سے جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کی خفیہ کوشش کے طور پر دیکھتا رہا ہے۔ 2018 میں امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تین سال قبل دستخط کیے گئے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، تہران نے پابندیوں میں جزوی ریلیف کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو روکنے پر اتفاق کیا۔