ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے شام میں داخل ہونے کے ساتھ اعلان کیا کہ اس کا مقصد مقبوضہ جولان کے سامنے بفرزون میں فوج کی تعیناتی ہے۔ حقیقت میں بلی تھیلے سے باہر اگئی ، اور فلسطینوں کے بعد اسرائیل شام پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کے لئے پلان بنا چکا ہے-
اسرائیلی حکام کے مطابق ہماری کوشش ہوگی کہ باغیوں کو بشار الاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضہ کرنے سے روکا جائے-اسرائیلی حکام کے مطابق شامی باغیوں میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد حکومت کاخاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔