یوکرین روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، ٹرمپ کا اعلان
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے ایک معاہدہ طے کرنا چاہتا ہے اور فوری جنگ بندی اور امن مذاکرات کے آغاز پر زور دے رہا ہے. ٹرمپ نے اپنے سچ سوشل پیج پر لکھا اس وقت یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار ہے. نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی اور یوکرین روس کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا اور پاگل پن کو روکنا چاہیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ چین بھی مذاکراتی عمل میں مدد کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ اگر یہ تنازعہ جاری رہتا ہے، تو یہ بہت بڑی اور بدتر چیز میں بدل سکتا ہے۔