ہومپاکستانکوالالمپور میں "روس - اسلامی دنیا" اجلاس میں سینٹرسحر کامران کی شرکت

کوالالمپور میں “روس – اسلامی دنیا” اجلاس میں سینٹرسحر کامران کی شرکت

کوالالمپور میں “روس – اسلامی دنیا” اجلاس میں سینٹرسحر کامران کی شرکت

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سٹریٹیجک وژن گروپ “روس-اسلامک ورلڈ” کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان سے سینٹرسحر کامران نے بھی شرکت کی. سحر کامران کا کہنا تھا کہ مجھے روسی فیڈریشن تاتارستان کے صدر کی دعوت پرروس اسلامی دنیا سٹریٹیجک وژن گروپ کے اجلاس میں بطور سپیکر شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا. سوشل میڈیا ایکس پر لکھتے ہوئے سحر کامران نے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب تھی جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم ایچ ای داتو سیری انور بن ابراہیم، جمہوریہ تاتارستان کے صدر ایچ ای رستم منیخانوف، اسٹریٹجک ویژن گروپ روس – اسلامک ورلڈ کے چیئرمین اور روسی فیڈریشن کے خارجہ امور کے نائب وزیر یوری ردینکو نے شرکت کی.

Sehar Kamran

گروپ آف اسٹریٹجک وژن روس – اسلامک ورلڈ کی آف سائٹ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوا۔ اس اجلاس کا موضوع “روس اور اسلامی دنیا: ایک ابھرتے ہوئے کثیر قطبی دور میں تعاون” تھا. اس تقریب کا بنیادی مقصد تیزی سے بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کے درمیان رشین فیڈریشن اور مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے، جس میں ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا میں تعامل کے لیے پیرامیٹرز کی وضاحت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ رواں برس مئی 2024 میں گروپ کے قازان سیشن کے دوران شروع ہونے والے مکالمے پر بات چیت کی گئی، جس میں ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس اجلاس کے موضوعات میں روس اور اسلامی دنیا کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، انسانی اور روحانی تعاون شامل کئے گئے، اسلامی بینکاری، سیکورٹی جیسے شعبوں میں تعاون اور قازان میں 16ویں برکس سربراہی اجلاس کے نتائج بھی شامل تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل