ہومانٹرنیشنلشامی جہادیوں کا اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرنے سے انکار

شامی جہادیوں کا اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرنے سے انکار

شامی جہادیوں کا اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرنے سے انکار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جب ایک برطانوی صحافی نے براہ راست سوال پوچھا کے کیا آپ اسرائیل کے شام میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں؟ تو شام کے عسکریت پسند گروپ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے ترجمان نے تباہ کن اسرائیلی فضائی حملوں اور شام پر یہودی ریاست کے زمینی حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا. حیات تحریر الشام اور فری سیریئن آرمی کی قیادت میں حزب اختلاف کی فورسز نے ہفتے کے آخر میں دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا، جس سے شام کے صدر بشار اسد بھاگ کر روس چلے گئے، جہاں انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔

خیال رہے اسرائیل ڈیفنس فورسز نے شام پر تقریباً 480 فضائی حملے کیے، جس میں شام کے سرکاری اسلحے کے ذخیرے اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو اسد کی فوج سے تعلق رکھتے تھے۔ اسرائیلی فوجی دستے گولان کی پہاڑیوں سے ملک کی گہرائی میں بھی چلے گئے، اور اس علاقے سے باہر پھیل گئے جہاں وہ 1967 سے غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

جہادی گروپ سے جب برطانیہ کے چینل 4 کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے حملوں اور دراندازی پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو جہادی گروپ کے ترجمان عبیدہ ارناؤٹ نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح سیکورٹی اور معمول کی زندگی سمیت اداروں کو بحال کرنا، اور نئے آزاد کیے گئے شہروں کی دیکھ بھال کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل