روس نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی، مفت تقسیم کی جائے گی، وزارت صحت
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کپرین نے ریڈیو روسیا کو بتایا ہے کہ روس نے کینسر کے خلاف اپنی ایم آر این اے ویکسین تیار کرلی ہے، یہ مریضوں میں مفت تقسیم کی جائے گی. یہ ویکسین کئی تحقیقی مراکز کے تعاون سے تیار کی گئی تھی، اسے 2025 کے اوائل میں عام مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل روس کے گیمالیا نیشنل ریسرچ سنٹر برائے ایپیڈیمولوجی اور مائیکرو بایولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گِنٹسبرگ نے بتایا کہ ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائلز سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ٹیومر کی نشوونما اور ممکنہ میٹاسٹیسیس کو روکتی ہے۔ روسی محققین کو امید ہے کہ یہ روسی ویکسین کینسر جیسے موزی مرض کے خلاف موثر ثابت ہوگی اور اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے مفید ثابت ہوگی .