ہومانٹرنیشنلشام میں جہادیوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکہ

شام میں جہادیوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکہ

شام میں جہادیوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسلام پسند گروپ کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے جس نے شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ھیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔ اردن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقہ ٔ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا، مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ شامی اپوزیشن کمانڈر احمد الشرع کا کہنا ہے کہ شام میں تبدیلی خطے میں ایران کے خطرناک منصوبے کے خلاف بڑی کامیابی ہے، اسرائیل کی شام میں مداخلت بلاجواز ہے، اسرائیل سے کشیدگی نہیں چاہتے، روس سے ازسر نو تعلقات کی کوششیں جاری ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل