ہومانٹرنیشنلصدر پوتن سے بات کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر پوتن سے بات کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر پوتن سے بات کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ماسکو اور کیف کے درمیان ’’قتل عام‘‘ کو روکنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی دونوں سے بات کریں گے۔ مار-ا-لاگو اسٹیٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، ٹرمپ نے تب تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے گزشتہ ماہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر پوتن سے بات کی ہے۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر پوتن سے بات کریں گے اور ہم زیلنسکی اور یوکرین کے نمائندوں سے بات کریں گے۔ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ قتل عام ہے، اور یہ ایک ایسا قتل عام ہے جو ہم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا لہٰذا ہمیں اسے روکنا ہوگا، اور میں اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔

ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران عہدہ سنبھالنے کے ایک دن کے اندر تنازعات کو ختم کرنے کا عزم کیا، حالانکہ اس کے بعد انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایسا کرنا اس سے زیادہ مشکل ہوسکتا ہے جتنا کہ اس نے پہلے سوچا تھا۔ یاد رہے امریکہ کے آنے والے صدر نے اس ماہ کے شروع میں پیرس میں زیلنسکی سے ملاقات کی، اور گزشتہ ماہ کے انتخابات کے فوراً بعد کہا کہ وہ ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں صدر پوتن سے بات کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل