ہومتازہ ترینیوکرین تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتا، کریملن

یوکرین تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتا، کریملن

یوکرین تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتا، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھائے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، پیسکوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا تاہم چونکہ یوکرین کی مذاکرات کے لیے آمادگی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، اس لیے ہم اپنا فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم میدان جنگ میں صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، اوریہ خود واضح ہے ہم مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

پیسکوف کے تبصرے حالیہ مہینوں میں دونباس اور دیگر جگہوں پر روس کی کامیابیوں کے حوالے سے تھے، جن کے بارے میں صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اب روسی فوج کی پیش قدمی کی مربع کلومیٹر میں پیمائش کی جاتی ہے۔ ماسکو نے بارہا کہا ہے کہ وہ یوکرین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھے۔ تاہم 2022 کے موسم خزاں میں، یوکرین کے ولادیمیر زیلنسکی نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے جس میں ماسکو میں موجودہ قیادت کے ساتھ تمام بات چیت پر پابندی لگا دی گئی۔ انہوں نے یہ پابندی اس وقت لگائی جب یوکرین کے چار سابقہ ​​علاقوں نے روس میں شمولیت کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹ دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل