شادی کیوں نہیں ہوئی؟ ریشم نے وجہ بتا دی
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اللہ سے مانگی گئی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔ ’جیوا، ’سنگم’، اور ’گھونگھٹ’ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریشم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں اور بے زبانوں کو کھالنے پلانے کا سبق دیتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ اکثر ٹاک شوز اور پوڈ کاسٹ کا حصہ بھی بنتی ہیں جہاں وہ کبھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی تو کبھی نجی زندگی کے بارے میں باتے کرتی دکھتی ہیں اور اکثر اپنے دل کا حال بھی بیان کر دیتی ہیں۔ ریشم کے اداکار نور کو دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی دکھیں۔ ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینا تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دیتا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، کئی بار کام چھوڑ کر بھی بیٹھ گئی کہ اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروادے، لیکن پھر واپس اٹھی کام کرنے کیلئے’۔
اس سے قبل ریشم نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شادی کے حوالے سے پوچھے جانے پر کہا تھا کہ ‘میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ نہیں چاہتی کہ شادی وقتی ہو، شادی کو زندگی بھر کے لیے نبھانا چاہتی ہوں مگر ایسا کوئی شخص نہیں ملا کبھی جس کے ساتھ زندگی گزار سکوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے سمجھ نہیں آئے اور کچھ سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میری شادی ٹوٹے اور لوگ کہیں کہ یہ تو اداکارہ ہے، ان کی تو شادی ٹوٹنی تھی، یہ نصیب کی بات ہے، کوئی بادشاہ بھی اپنی بیٹی کے نصیب میں سب کچھ نہیں لکھ سکتا۔