ہومپاکستانشہید بے نظیر بھٹو جراّت اور استقامت کا مظہر تھیں، حسنین عباس

شہید بے نظیر بھٹو جراّت اور استقامت کا مظہر تھیں، حسنین عباس

شہید بے نظیر بھٹو جراّت اور استقامت کا مظہر تھیں، حسنین عباس

ریاض (صداۓ روس)
مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی برائے سعودی عرب حسنین عباس نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منا رہے ہیں، جو کہ جمہوریت کی علمبردار تھیں. انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، ہمت اور استقامت کی علامت بنیں جنہوں نے ملک پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا. انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں، غیر متزلزل قیادت اور ملک کے لیے پائیدار میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

شہید بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں حسنین عباس نے کہا ہے کہ بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے ویژن کو زندہ رکھنا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی جراّت، استقامت اور پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی برائے سعودی عرب حسنین عباس نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد اور زندگی قائد عوام کے وژن سے گہرائی سے جڑی تھی، شہید بی بی صرف سیاسی شخصیت نہیں، بلکہ مظلوم، محکوم اور پسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل