اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر سے ملاقات طے ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Trump and Putin

روسی صدر سے ملاقات طے ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی تیاریوں کا اعلان کر دیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر بھی ان سے ملنا چاہتے ہیں، اور ہم اس ملاقات کو ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر بھی ہمیں یوکرینی تنازعہ کو ختم کرنا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا بندوبست کرنے کی بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ صدر پوتن کے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں گے اور تجویز دی کہ یہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر ہو سکتا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکہ نے ابھی تک باضابطہ طور پر ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔

Share it :
Translate »