عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے عالمی امیچور اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبو میں ہونے والی تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد آصف نے فائنل میں پورے میچ میں ایک بھی فریم چھوڑے بغیر سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو 5-0 سے شکست دی۔ تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طحہ عشرت کو شکست سے دوچار کیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔ کولمبو کے مورس اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے پانچ۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔ آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74 رہا۔ محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔ محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی ۔