ہومتازہ ترینامریکہ اپنے حریفوں کوختم کرنا چاہتا ہے، روسی وزیر خارجہ

امریکہ اپنے حریفوں کوختم کرنا چاہتا ہے، روسی وزیر خارجہ

امریکہ اپنے حریفوں کوختم کرنا چاہتا ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ جس پر روس و ایران کے صدر ولادیمیر پوتن اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری 2025 کو ماسکو میں دستخط کریں گے، کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز روسی وزارت خارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران ماسکو میں ارنا کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا ایران روس معاہدہ، روس اور شمالی کوریا کے درمیان (حالیہ) معاہدے کی طرح کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ تعمیری نوعیت کا معاہدہ ہے، جس کا ہدف روس اور ایران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دوستوں کے ساتھ تعاون کا حصول ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ (جس پر روس و ایران کے صدر ولادیمیر پوتن اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری 2025 کو ماسکو میں دستخط کریں گے۔ اقتصادی تعاون میں بڑھوتری، دو طرفہ تعلقات اور سماجی مسائل کو حل کرنے اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیتوں کے حصول کو یقینی بنانے کے مقاصد سے دستخط کیا جائے گا۔ انھوں نے مغربی ممالک کے سازشی منصوبوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکا مغربی ممالک کے ساتھ مل کر اپنے حریفوں کا ختم کرنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل