امریکی شہری گرین لینڈ کو ملک کا حصہ بنانے کے خلاف، سروے رپورٹ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یو ایس اے ٹوڈے کے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے ڈنمارک سے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے بیان کردہ ارادے کو امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔یاد رہے آرکٹک جزیرہ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی مدت کے دوران اسے خریدنے کا خیال پیش کیا تھا اور پچھلے مہینے اس تصور کو دوہرایا تھا۔
یو ایس اے ٹوڈے نے سفوک یونیورسٹی سے کیے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کو بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. پول کے مطابق جس میں 1000 جواب دہندگان نے حصہ لیا اور یہ 7 سے 11 جنوری تک کرائے گئے، صرف 11 فیصد نے کہا کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو گرین لینڈ جزیرے کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ دریں اثنا، 29فیصد نے سوچا کہ یہ ایک اچھا خیال تھا لیکن غیر حقیقی، اور 53 فیصد نے گرین لینڈ کے حصول کی بالکل حمایت نہیں کی۔