ایران کے ساتھ نیا معاہدہ طے پا گیا، روسی صدر
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس اور ایران کے درمیان آج دستخط ہونے والا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ تمام شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دے گا۔ روسی رہنما نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا آج کا دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمیں نہ صرف اپنے تعاون کے تمام شعبوں پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا بلکہ ہم روس اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک بڑے بنیادی معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماسکو اور تہران ایک طویل عرصے سے اس دستاویز پر کام کر رہے تھے۔
صدر پوتن نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ نیا معاہدہ طے پا گیا ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے ہمارے تعاون کے تمام شعبوں کو عملی طور پر ایک اضافی تحریک دینے کا موقع ملے گا۔