اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتا ہے، صدر پوتن

Putin and Trump

روس ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتا ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ملک کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ روس ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان روابط دوبارہ شروع کرنے کے ان کے اعلانیہ ارادے کا خیرمقدم کرتا ہے. روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات خراب کیے تھے.

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات دیکھے ہیں، ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ یوکرین تنازع پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ روسی صدر نے زور دیا کہ ماسکو نے کبھی بھی واشنگٹن کے ساتھ “مذاکرات سے انکار” نہیں کیا اور ہمیشہ کسی بھی امریکی انتظامیہ سے نمٹنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ صدر پوتن نے زور دے کر کہا کہ روس اپنے اصولوں پر کاربند ہے اور اس کا خیال ہے کہ بات چیت کو مساوات اور باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار کیا جانا چاہیے۔

Share it :
Translate »