ہومتازہ ترینجرمنی کی ازبک بس اور ٹرک ڈرائیوروں کے لیے نوکریوں کی پیشکش

جرمنی کی ازبک بس اور ٹرک ڈرائیوروں کے لیے نوکریوں کی پیشکش

جرمنی کی ازبک بس اور ٹرک ڈرائیوروں کے لیے نوکریوں کی پیشکش

تاشقند (صداۓ روس)
گزشتہ ہفتے ازبک اداروں کے نمائندوں نے جرمن کمپنی ایس بی ایچ ،ویسٹ جی، ایم بی ایچ کے ساتھ تعاون کی سہ فریقی یادداشت پر دستخط کیے۔ ایجنسی کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔ یادداشت میں 700 ازبک شہریوں کی بطور بس اور ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ ٹرین آپریٹرز کی تربیت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ شرکاء کو “وتن پروار” تنصیبات میں جرمن زبان کی ہدایات اور پیشہ ورانہ تربیت ملے گی۔ کورسز کے فارغ التحصیل افراد کو براہ راست جرمنی میں ملازمت دی جائے گی، جس کی ماہانہ تنخواہ €2,400 سے €2,600 تک ہوگی۔

ایس بی ایچ ویسٹ کے سربراہ پیٹر نیمن نے بتایا کہ جرمنی میں اس وقت 80,000 ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی کمی ہے۔ جرمن آجروں نے زبان اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے لیے ازبک ورکرز کی رضامندی کو تسلیم کیا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والوں کے پہلے گروپ نے پہلے ہی آن لائن جرمن زبان کے اسباق لینا شروع کر دیے ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید گروپوں کی تشکیل متوقع ہے۔

یاد رہے ازبکستان اور جرمنی نے ستمبر 2024 میں مزدوروں کی نقل مکانی کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ منصوبوں میں جرمن کلینک میں ازبک معاون طبی عملے اور ڈوئچے بان کی ریلوے، میٹرو اور بس سروسز کے ماہرین کو ملازمت دینا شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل