ہومپاکستانچین سے آنے والی تمام الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں

چین سے آنے والی تمام الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں

چین سے آنے والی تمام الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں

اسلام آباد(صداۓ روس)
چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں کل لاہور پہنچ گئیں،6مزید ا لیکٹرک بسیں بھی آج لاہور پہنچ گئی ہیں. وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا ہے 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازافتتاح کریں گی۔ مجموعی طور پر27 الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلیں گی،لاہور میں مزید 500سےزائدالیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ گزشتہ روز گرین ٹاؤن بس ڈپو میں 21 بسیں کراچی سے پہنچیں تھیں، مزید 6 الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں۔ الیکٹرک بسوں میں سامان کی تنصیب کیلئے گرین ٹاؤن بس ڈپو چائنیز انجینئرز کے حوالے کر دیا گیا۔ڈپو کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ واضح رہے اس وقت اسلام آباد، کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں اور ہزاروں شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل