ہومانٹرنیشنلپوتن کو منانا مشکل ہے، کیونکہ روس جیت رہا ہے، امریکی سینیٹر

پوتن کو منانا مشکل ہے، کیونکہ روس جیت رہا ہے، امریکی سینیٹر

پوتن کو منانا مشکل ہے، کیونکہ روس جیت رہا ہے، امریکی سینیٹر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ریپبلکن امریکی سینیٹر ٹومی ٹوبرویل کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین کے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے مغربی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے انتہائی مشکل ہے کے مائل کیا جا سکے، کیونکہ ماسکو کیف اور نیٹو کی بڑی غلطیوں کی وجہ سے یوکرین میں “جیت” رہا ہے۔ اتوار کو ‘دی کیٹس راؤنڈ ٹیبل’ پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹومی ٹوبرویل نے استدلال کیا کہ یوکرین میں جاری تنازعہ کو یوکرینیوں اور نیٹو اور امریکہ نے اتنی بری طرح سے ہینڈل کیا ہے کہ صدر پوتن جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی سینیٹر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ماسکو کے فائدے کا موازنہ امریکی فٹ بال میں فیصلہ کن فتح کی طرف جانے والی ٹیم کے ساتھ کیا اور کہا کہ ماسکو اس وقت کسی سے مذاکرات کیوں کرنا چاہے گا جب کے وہ جیت کے انتہائی قریب ہے؟

ٹوبرویل نے تجویز پیش کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر پوتن کو قائل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پوتن کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تیاری کر لی ہے. سینیٹر نے دلیل دی کہ تنازعہ روسی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل