ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی حکام نے رہائش، کام اور سرحدی سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 21,564 افراد کو گرفتار کیا، مجموعی طور پر 13,883 افراد کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، جبکہ 4,668 افراد کو غیرقانونی سرحد پار کرنے کی کوششوں پر حراست میں لیا گیا، اور مزید 3,013 افراد کو مزدوری سے متعلق مسائل پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، مملکت میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1,477 افراد میں سے 55 فیصد ایتھوپیا، 41 فیصد یمنی اور 4 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔ جب کہ مزید 90 افراد کو پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا، اور 18 افراد کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جو کوئی بھی مملکت میں غیرقانونی داخلے میں معاونت کرتا پایا جائے گا، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید اور 10 لاکھ سعودی ریال (260,000 ڈالر) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔