ہومتازہ ترینیوکرین کی طرف سے اڑئے گئے فرانسیسی طیاروں کو مار گرائیں گے،...

یوکرین کی طرف سے اڑئے گئے فرانسیسی طیاروں کو مار گرائیں گے، روس

یوکرین کی طرف سے اڑئے گئے فرانسیسی طیاروں کو مار گرائیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے دفاعی گروپ روسٹیک نے کہا ہے کہ فرانس نے جو میراج 2000 لڑاکا طیارے یوکرین کو فراہم کیے ہیں اگر کیف انہیں فرنٹ لائن کے قریب استعمال کرتا ہے تو روسی فوج انہیں تیزی سے تباہ کر دے گی۔ یاد رہے جمعرات کو، فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے اعلان کیا تھا کہ کیف کو چوتھی نسل کے میراج 2000- کے پانچ طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے، جسے ملک کے صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ موسم گرما میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکورنو نے کہا کہ جیٹ طیارے یوکرین کے پائلٹ اڑائیں گے جنہوں نے فرانس میں تربیت حاصل کی ہے۔

ہفتے کے روز تاس نیوز ایجنسی کے ذریعے کیف کے فرانسیسی جنگی طیارے کے استعمال کے امکانات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو روزٹیک کے ایک نمائندے نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے اگر فرانسیسی طیاروں کو فرنٹ لائن کے قریب ڈاگ فائٹ یا فضائی حملوں کے لیے تعینات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تو انہیں فوری طور پر مار گرایا جائے گا. نمائندے کے مطابق میراج 2000 ایک جیٹ طیارہ ہے جو جدید روسی لڑاکا طیاروں سے نمایاں طور پر کمتر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل