ہومانٹرنیشنلیوکرین ایک دن روس کا حصہ بن سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین ایک دن روس کا حصہ بن سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین ایک دن روس کا حصہ بن سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین “کسی دن روسی علاقہ بن سکتا ہے”، اس امکان کو بھی رد نہیں کیا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے یوکرین میں لگائی گئی رقم واپس لینا چاہیں گے۔ انہوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے پاس نایاب زمین کے لحاظ سے، تیل اور گیس کے دخائر سمیت بے پناہ قیمتی زمین ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہمارا پیسہ جو یوکرین جا رہا ہے محفوظ ہو، کیونکہ ہم سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہوسکتا ہے یوکرینی ایک معاہدہ کریں یا نہ کریں، یا ہوسکتا ہے کہ وہ کسی دن روس کا حصہ بن جائیں یا ہوسکتا ہے ایسا نہ ہوں، لیکن ہمارے پاس سے بھاری رقم یوکرین گئی ہے، اور میں کہتا ہوں کہ مجھے یہ رقم واپس چاہیے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے یوکرین سے کہا کہ میں فراہم کی گئی امریکی رقم کا عوض چاہتا ہوں، جیسے $500 بلین مالیت کی یوکرینی نایاب زمین امریکہ کو دی جائے. ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے کیف کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ رقم کی ادائیگی جاری نہیں رکھ سکتا جیسا کہ اس نے پہلے کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل