ہومتازہ ترینروس نے یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی تصدیق کردی

روس نے یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی تصدیق کردی

روس نے یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی تصدیق کردی

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے سلسلے کا آغاز کیا ہے جو یوکرین کی فوجی صنعتی اور دفاعی قوت کو بڑھاتاہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فورسز نے کیف کے زیر کنٹرول علاقے میں اہداف پر “لانگ رینج اعلیٰ درستگی والے زمین، ہوائی اور سمندری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملہ کرنے والے گروپوں کا استعمال” کیا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کا مقصد گیس اور توانائی کی تنصیبات جو یوکرین کی دفاعی صنعت، ملٹری ایئر فیلڈ کے بنیادی ڈھانچے، اور حملہ آور ڈرون کی تیاری اور ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو تباہ کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ان حملوں کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یوکرین کے حکام نے بھی حملوں کی تصدیق کی ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ پاور گرڈ پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے عارضی لوکلائزڈ بلیک آؤٹ کرنا پڑا۔ تاہم وزارت توانائی نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں رہائشی صارفین، اہم انفراسٹرکچر، یا اپنی بجلی کا 60 فیصد سے زیادہ درآمد کرنے والے کاروبار پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل